جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ،مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر تھے،نومنتخب صدر محمد ندیم خان،سینئر نائب صدر عمران صادق اور نائب صدر مرزا ناصر اقبال کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کے ممبران سے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے حلف لیا،سیاسی، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کاروباری ، صحافتی تنظیموں کے عمائدین کی کثیر تعداد کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں صدر محمد ندیم خان،سینئر نائب صدر عمران صادق اور نائب صدر مرزا ناصر اقبال کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان سے حلف لیا۔

اس موقع پر سابق صدور فرحان رزاق ڈار،میاں نعیم بشیر،ارشد محمود،خاور شہزاد ،ڈاکٹر کوثر ناہید انور،چوہدری غلام احمد اورچیئرمین یونائٹیڈ گروپ و ایگزیکٹو ممبر راجہ محمد انور، شمشاد ڈار، شکیل احمد چودھری، راجہ سجاد اختر، مرزا ساجد افتخار، شہزاد اصغر، یونس بیگ، عمران رزاق ڈار اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب ایوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نومنتخب صدر حاجی ندیم خان،سینئر نائب صدر عمران صادق اور نائب صدر مرزا ناصراقبال کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ منتخب عہدیداران تاجروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جتنے عہدیدار منتخب ہوئے ہیں بے شمار صلاحیتوں سے مالامال ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے اہم کردار ادا کریںگے ۔

نومنتخب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ندیم خان نے کہا کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں چیمبر کے لیے صرف کر یںگے اور اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کریںگے اور آج مجھے جو عزت ملی ہے وہ مجھے اپنے گروپ کی وجہ ہے میں ان کا ہمیشہ مشکور رہوںگا۔

سابق صدر فرحان رزاق ڈار نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں اور اپنی ٹیم جس میں سینئر نائب صدر نعیم اقبال چشتی،نائب صدر ڈاکٹر ظہیر،میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری سہیل عزیز،میاں عبیدا لرحمن ایڈووکیٹ،میاں یوسف،، کوآرڈینیٹر رانا ساجد،زلفی بٹ اور دیگر کا مشکور ہوں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے جہلم چیمبر آف کامرس کو پہلی بار چھوٹے اضلاع کے چیمبر میں سے اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا،کیونکہ چھوٹے اضلاع کے چیمبر میں سے جہلم پہلے نمبر پر رہا۔

چیئرمین یونائٹیڈ گروپ و ایگزیکٹو ممبر راجہ محمد انور نے تقریب کے آخر میں اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے چیف گیسٹ اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ وہ جہلم شہر اور جہلم چیمبر آف کامرس کی ترقی کے لیے اپنا کردارادا کرتے رہیںگے،تقریب میں سیالکوٹ سے معروف کاروباری شخصیت لائن عارف خاور بٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب میں دیگر شرکت کرنیوالوں میں منیجنگ ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس شہباز بٹ، تاثیر چوہدری،چوہدری سعید عالم،میاں مبشر،ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، کامران گجر، یعقوب بٹ،مصطفی بٹ،نعیم بھٹی،چوہدری محمد اقبال،الیاس صادق وٹو ودیگر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button