شاندار چوک جہلم کے اطراف میں عوام کے لئے بنائے گئے فٹ پاتھوں پر بااثر دکانداروں کا قبضہ

0

جہلم: اندرون شہر شاندار چوک کے اطراف میں عوام کے پیدل چلنے کیلئے بنائے گئے فٹ پاتھوں پر بااثر دکانداروں کا قبضہ ، بااثر دکانداروں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے فٹ پاتھوں کو دکانوں کا حصہ بنالیا، فٹ پاتھ پر سامان سجا کر پیدل چلنے والوں سے سہولت چھین لی گئی ۔ میونسپل کمیٹی کا شعبہ انکروچمنٹ سے کارروائی کا مطالبہ۔

جہلم اندرون شہر کے عین وسط میں واقع شاندار چوک کے چاروں اطراف سڑکوں کے دونوں اطراف میں قائم فٹ پاتھوں پر بااثر دکانداروں نے ناجائز قبضے جما کر فٹ پاتھوں کو دکانوں کا حصہ بنالیا ہے ۔

اس وقت ، الیکٹرونکس کی اشیاء ، فرنیچر ، مرغی فروشوں، شوارما فروشوں، چائے کی دکانیں،لنڈا کا سامان، کتابوں کی دکانیں ، موبائل فونز کے سٹالز وغیرہ کے مالکان نے فٹ پاتھوں پر میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملے کی ملی بھگت سے نہ صرف قبضے جما لئے ہیں۔

فٹ پاتھوں کے گرد آئنی جنگلے بھی اکھاڑ کرکباڑیوں کے ہاتھوں فروخت کر دیے ہیں جس کی وجہ سے خواتین ،معصوم بچوں سمیت معمر شہریوں کو سڑکوں پر پیدل چلنا پڑتا ہے جس کے باعث حادثات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ شاندار چوک میں موجود فٹ پاتھوں کو دکانداروں سے واگزار کرواکے شہریوں کو آمد ورفت کے لئے فراہم کیا جائے تاکہ شہری بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے پیدل آمدو رفت جاری رکھ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.