جہلم

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارتی مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ طارق مغل

جہلم: کشمیر کی آزادی تک پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کا بنیادی مطالبہ ہے جس کیلئے تمام امت مسلمہ کومتحد ہونا ہو گا، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام اس خطہ کو آزاد کرانے کیلئے سیاسی اختلافات ہونے کے باوجود متفق ہیں، سماجی تنظیموں کا بھی فرض ہے کہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے اپنی اپنی آواز بلند کریں۔

ان خیالات کا اظہار طارق مغل چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل جہلم نے میڈیا سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیمیں جہاں اپنے اپنے وسائل سے عوام کی خدمت کر رہی ہیں، اسی طرح عوام پر بھارتی ظلم و ستم کو بھی اجاگر کرنا چائیے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔بھارتی مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button