جہلم

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 4 منشیات فروش گرفتار

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 اشخاص کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 10لیٹر بمعہ 18 کپیاں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ کے بشیر احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم رفاقت مسیح ولد رشید مسیح سکنہ محلہ منگلا کالونی جہلم سے 3بوتل شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھا نہ صدر کے منظور احمد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم شکیب حسن ولد حسن اختر سکنہ پنڈرتوال جہلم سے 15آدھیے شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے مطلوب حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد زبیر اعجاز ولد عبدالحفیظ سکنہ شہامد پور تحصیل دینہ سے 05لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ لِلہ کے انصر اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم قاضی عمر فاروق ولد قاضی محمد فاروق سکنہ لِلہ بھروانہ سے 05لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button