دینہاہم خبریں

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصراور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف ایکشن، 5 ملزمان گرفتار

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصراور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان سمیت 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان سے 1 عدد رائفل 12 بور ڈبل بیرل، 1عدد رائفل 7MMمعہ راونڈز اور 435گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button