پنڈدادنخان

اسسٹنٹ کمشنر آفس پنڈدادنخان میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

پنڈدادنخان: اے سی آفس پنڈدادنخان میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جہاں پر اے سی پنڈدادنخان ملک نور زمان نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان نے کہا کہ سرسبز پاکستان ہماری منزل ہے، آنے والی نسلوں کو گرین پاکستان کا تحفہ دیں گے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ہر شخص کو اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگانا چاہیے۔

انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران سے کہا کہ وہ تحصیل پنڈدادنخان میں دس ہزار پودے لگانے کا ہدف مقررہ تاریخ تک پورا کریں گے، تمام سرکاری اداروں میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے شروع کی جائے گی۔

شجر کاری مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان محمکہ جنگلات کے فارسٹ آفیسر الفت حسین، معروف سماجی سیاسی رہنما فوکل پرسن تحریک انصاف ملک غلام مصطفیٰ مٹھو، ملک گل محمد تھیم، سابق جنرل کونسلر معروف سماجی رہنما چوہدریدری شاہد اقبال حمزہ ویلفیئر سوسائٹی محمد عامر اور طاہر ارشاد چیئرمین تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ستارہ سماج سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button