جہلم

موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ صحافی کمیونٹی کو جہلم پریس کلب کے پلیٹ فارم پر یکجا کیاجائے۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ، سابق وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ معاشرے کی دیگر تنظیموں کی طرح صحافی کمیونٹی کو جہلم پریس کلب کے پلیٹ فارم پر یکجا کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ پسے طبقات کی آواز بلند کی ہے ، لیکن مشکل حالات میں انہیں تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نیا ٹرینڈ سیٹ کرنے کے لئے جہلم شہر کی تمام صحافتی تنظیموں کا اجلاس طلب کرکے ورکنگ صحافیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائیگی، جو آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ہماری پوری ٹیم ذاتی مفادات سے ہٹ کر دکھ سکھ میں صحافی برادری کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، مشکل حالات میں صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہونا فرض سمجھتا ہوں، میرا بنیادی تعلق میڈیا ون سے ہے اور رہے گا۔

چوہدری عابد محمود نے کہا کہ جو حکمت عملی ہم ترتیب دے رہے ہیں اس سے صحافی برادری کے حقوق کا تحفظ ہوگااور صحافیوں میں پھوٹ ڈالنے والے شر پسند عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button