جہلم

ضلع جہلم کے تمام سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں 25 فی صداضافے کے لیے احتجاجی مظاہرہ

جہلم: ضلع بھرکے تمام سرکاری ملازمین اگیگا کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کے اعلان اورنوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 25فی صداضافے کے لیے ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پنجاب ٹیچرزیونین جہلم کے مختلف گروپوں اورآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) جہلم کے عہدیداران اوراساتذہ نے بھرپورشرکت کی، یہ احتجاجی ریلی کچہری وائی کراس سے شروع ہوئی اورڈپٹی کمشنرآفس جہلم میں آ کر اختتام پذیر ہوئی۔

مختلف ضلعی عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب اوروزیراعلی پنجاب پرزوردیا کہ جس طرح وفاقی حکومت نے کیے گئے اعلان کے مطابق تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فی صداضافہ کانوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اسی طرزپرپنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 25فی صداضافے کانوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

احتجاجی ریلی سے چودھری افتخاراحمدڈھڈی،راجہ محمداورنگزیب،راجہ محمدافضل،چودھری وحیدحیدر،راجہ محمدزبیر،ملک محمدافضل میر، چودھری راشدمحمود اوراحسان الٰہی شاکرنے خطاب کیا۔

اس موقع پر پنڈدانخان سے صدر پنجاب ٹیچر یونین پنڈدانخان چوہدری نصراللہ، جنرل سیکرٹری چوہدری ہارون الرشید، آرگنائز پی ٹی یو جہلم ساجد اقبال مغل، سینئر نائب صدر ملک اسرار سروبہ اپنے قافلے کے ساتھ جہلم احتجاج میں شریک ہویئے جبکہ تحصیل دینہ سے چودھری فیاض حیدر اور چودھری محمد نجیب کی سربراہی میں اساتذہ کا بڑا قافلہ احتجاج میں شریک ہوا، سوہاوہ سے ذیشان منیر کیانی اور ملک سفیر کی قیادت میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button