جہلماہم خبریں

ڈی پی او جہلم کا کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کا کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ رپورٹ ہونے کا نوٹس،صابرحسین ڈی ایس پی سٹی سرکل,سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے، پولیس نے کمسن بچی سے زیادتی کے 2 ملزمان قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی (ظ) بعمر 12سال کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 265/20 تھانہ سٹی درج رجسٹر ہوا جس پر سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سٹی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بلال تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان بلال حسین ولد محمد رفیق اور عابد حسین ولد محمد رفیق سکنائے مشین محلہ نمبر3 جہلم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی سٹی سرکل,ایس ایچ او تھانہ سٹی اور تفتیشی افسر کو بھر پور شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button