جہلم

محمدی چوک تا محمود آباد روڈ جہلم شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کوئی پرسان حال نہیں

جہلم: محمدی چوک تا محمود آباد روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کوئی پرسان حال نہیں،بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے روڈ میں گڑھے بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے مصروف ترین چوک محمدی چوک سے کالاگجراں کو ملانے والی واحد رابط سڑک کا محمود آباد تک کا حصہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے کھنڈرات کا نقشہ پیش کرتا ہے۔

بارش کے موسم میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے،اس پر سفر کرنے والوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتاہے،چند منٹوں کا سفر طے کرنے کے لیے بہت زیادہ وقت کا ضیاع ہوتاہے۔

اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم محمد جہانزیب اعوان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس رو ڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے اپنا کردارادا کریں تاکہ یہاں کے مکینوں کو اس ذہنی کوفت سے نجات مل سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button