دینہ

دینہ کا ایک اور اعزاز، دینہ کے بچوں نے پاک افغان انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کر لی

دینہ: دینہ ہیلتھ اینڈ فٹنگ کلب کا ایک اور اعزاز ، دینہ فٹنگ کلب کے بچوں نے پاک افغان انٹر نیشنل کراٹے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کر لی، چیمپئن شپ جیتنے پر اہلیان ِ دینہ کا خراجِ تحسین۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ ہیلتھ اینڈ فٹنگ کلب کے بچوں نے لاہور میں ہونے والے کراٹے چیمپئن شپ حاصل کر لی ۔ جہلم ہی نہیں بلکہ لاہور میں پاک افغان انٹر نیشنل کراٹے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کر لی۔
اس ٹورنامنٹ میں پانچ سو بچوں نے حصہ لیا اور اپنی مدد آپ کے تحت دینہ کلب کے بچوں نے دینہ کے لیے ایک اور اعزازاپنے نام کیا مگر افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہماری حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کی دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ اس طرح کے پروگرام کر وا کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
اہلیان دینہ نے ہیلتھ اینڈ فٹنگ کلب کے بچوں کو چیمپئن شب جیتنے پر مبارک باد دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button