سابق انسپکٹر پولیس سید منیر علی بخاری نواحی علاقہ چھبر سیداں میں انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: سابق ممبر ضلع کونسل جہلم سید صغیر علی بخاری کے بڑے بھائی اور کرنل حسنین حیدر کے والد گرامی سابق انسپکٹر پولیس سید منیر علی بخاری نواحی علاقہ چھبر سیداں میں انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی عمر 85برس تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ، چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کی امامت پیر سید مراد علی شاہ نے کی جبکہ فقہ جعفریہ کے تحت ادا کی جانے والے نماز جنازہ کی امامت چکوال سے آئے ہوئے ابرار حسین شاہ نے کی ۔

نماز جنازہ میں عسکری شخصیات کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد علی بخاری ، سماجی کارکن راجہ سعید اختر کیانی ، سابق چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ ، پنجاب ٹیچر یونین کے سید حسن علی شاہ، کرنل (ر) سید شفقات شاہ ، ٹیچر (ر) فضل داد ،عبدالرزاق برادران ، سابق نائب تحصیل ناظم سوہاوہ و سابق چیئر مین یونین کونسل ججیال ملک اشفاق احمد اور دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.