جہلم

چنگ چی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ناگزیر، دس دس سال کے چنگ چی ڈرائیور بن گئے

جہلم: چنگ چی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ناگزیر، دس دس سال کے چنگ چی ڈرائیور بن گئے ، ٹریفک قوانین اورسسٹم کا بیڑہ غرق کرنے لگے، ہزاروں چنگ چی بغیر رجسٹریشن ، بغیر لائسنس جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہ بن گئے، شہریوں کا فوری آپریشن کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں چنگ چی مافیا نے ٹریفک سسٹم اور ٹریفک بہاو کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ہزاروں کی تعداد میں چنگ چی بغیر رجسٹریشن بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے چلائی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چنگ چی مالکان نے دس سے بارہ سال کے بچوں کورکشے تھما کر سڑکو ں پر چڑھا دیا ہے جو روزانہ حادثات کا باعث بن رہے ہیں جبکہ قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

چنگ چی مافیا نہ صرف قانون کا مذاق اڑا رہا ہے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں دوسرے شہروں سے آنے والے جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر نے بھی چنگ چی چلانے کے بہانے شہر میں اپنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں چنگ چی ڈرائیورز میں درجنوں ایسے افراد شامل ہیں جو منشیات فروشی ، زناکاری ، اسلحہ ترسیل اور چوری ڈکیتی جیسے کاموں کی سہولت کار ہے چنگ چی مافیا چند پیسوں کی خاطر شہر کے امن اور شہریوں کے جان ومال سے کھیل رہے ہیں۔

شہر کی تمام سڑکوں پر بغیر کسی وجہ کے چنگ چی مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے جو من مرضی سے سارا سارادن شہریوں کی ذاتی پارکنگ، ہسپتالوں کے آگے رکشے کھڑے کرکے گھروں کو نکل جاتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر رجسٹریشن چنگ چی چلانے والوں کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی بھرپور مدد حاصل ہے جہاں چند پیسوں کی خاطر کلرک برائے فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں چنگ چی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے بغیر رجسٹریشن ، بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف نہ صرف مقدمے درج کئے جائیں بلکہ ان کو چھ چھ ماہ جیل بھیجا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button