جہلم

ڈاکٹر عبدالرزاق اپنی پوری زندگی جماعت اسلامی کیلئے وقف کئے رکھی۔ حافظ ادریس احمد

جہلم: جماعت اسلامی ضلع جہلم کے مرکزی دفتری مشین محلہ نمبر 1 میں سابق امیر ضلع ڈاکٹر عبدالرزاق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ ادریس احمد نے مرحوم کی جماعت اسلامی کیلئے دی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی جماعت اسلامی کیلئے وقف کئے رکھی۔

حافظ ادریس نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالرزاق ان چند افراد میں سے ہیں جنہوںنے اپنی اولاد کو بھی تحریک اسلامی سے وابستہ کیا ۔ بطور امیر ضلع ان کی انتھک محنت اور لگن سے جماعت اسلامی کے کام میں کافی وسعت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالرزاق مرحوم اپنے دورِ امارت کے دوران مرکزی و صوبائی شوریٰ کے رکن بھی رہے ، مرحوم امیر جماعت اسلامی تحصیل جہلم کے علاوہ انجمن اقامتِ دین کے بھی صدر رہے جہاں ان کی صلاحیتیں جماعت اسلامی و انجمن اقامت دین کیلئے وقف رہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button