جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں یونائٹیڈ گروپ کو تاریخی فتح حاصل ہوئی ہے۔ایگزیکٹو ممبران

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں یونائٹیڈ گروپ کو تاریخی فتح حاصل ہوئی ہے،حاجی ندیم خان کو صدر ،عمران صادق کو سینئر نائب صدر اور مرزا ناصر اقبال کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار معروف کاروباری شخصیت و سابق ممبر ایگزیکٹو باڈی چوہدری مشتاق احمد ،ایگزیکٹو ممبر چوہدری شکیل احمد،ایگزیکٹو ممبر راجہ سجاد اختر اور ایگزیکٹو ممبر شرجیل احمد ڈار نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کے الیکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حسب روایت یونائٹیڈ گروپ نے اپنے سینئرز کی حکمت عملی اور آپس میں اتفاق و محبت سے یہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے انشاء اللہ نومنتخب عہدیداران جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریںگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومنتخب صدر محمد ندیم خان قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور یہ موجودہ صدر فرحان ڈار کی پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے جہلم چیمبر آف کامرس کی بہتری کے لیے اپنا سفر جاری کریںگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button