جہلم

دنیاء بھر کی طرح جہلم میں بھی ورلڈ کڈنی ڈے منایا گیا

جہلم: دنیاء بھر کی طرح جہلم میں بھی ورلڈ کڈنی ڈے منایا گیا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک میں میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد بنگش، ایڈیشنل میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب کیانی، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع جہلم ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ساحرہ ، ماہر امراض گردہ و مثانہ ڈاکٹر ساجدعلی ڈوگہ اور ڈاکٹر کنزہ کنول سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد شہریوں میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ گردوں کی بیماریوں سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے اور اس پرکیسے قابو پایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر کنزہ کنول، یورالوجسٹ ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ یورلوجسٹ، ترجمان سول ہسپتال ڈاکٹر شعیب کیانی کا کہنا تھا کہ ڈائیلاسیز یونٹ میں آنے والے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے ڈائیلاسیز یونٹ کے بلاک کو رنگ بھرنگے غباروں جھنڈیاں اور آگاہی بینرز سے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیااس موقع پرکیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button