کھیوڑہ میں پی ٹی آئی کئی دھڑوں میں تقسیم، ن لیگ کا گراف بڑھنے لگا

0

کھیوڑہ: کھیوڑہ میں پی ٹی آئی کئی دھڑوں میں تقسیم، ن لیگ کا گراف بڑھنے لگا، پی ٹی آئی کھیوڑہ کے کارکنوں میں دھڑے بندیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ووٹرز بھی نالاں دکھائی دینے لگے ہیں، پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کھیوڑہ میں پارٹی کی دھڑا بندیوں اور پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف فوری نوٹس نہ لیا تو دن بدن کھیوڑہ شہر میں پی ٹی آئی کا گراف گرتا جائے گا اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو کھیوڑہ شہر میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں پی ٹی آئی کے رہنماوں میں دھڑے بندیوں اور ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث ن لیگ کا گراف بڑھنے گا پی ٹی آئی کے رہنماوں میں نا اتفاقی کی وجہ سے پارٹی میں کئی گروپ بن چکے ہیں جس کی وجہ سے کارکن نالاں دکھائی دینے لگے ہیں کہ کسی مسئلے کے حل اور کام کے لیے پارٹی کے کس رہنما کو ملا جائے مگر جب نالاں کارکن پارٹی میں دھڑے بندیاں دیکھتے ہیں تو بری طرح مایوس ہو جاتے ہیں۔

کارکنوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو بھی چاہیے کہ کھیوڑہ شہر میں پارٹی کے رہنماوں کی دھڑے بندیاں ختم کرانے میں دلچسپی لیں اور شہر میں پارٹی کے کسی ایک دو رہنماوں کو نامزد کریں تا کہ شہر میں کارکن یا کوئی اور شہری کسی بھی مسئلے یا کام کے لیے متعلقہ شخص کو ملے اگر پارٹی رہنماؤں نے دھڑبندیوں کے خلاف ایکشن نہ لیا تو آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.