مشائخ عظام دھنگروٹ شریف آزاد کشمیر کا 124واں سالانہ عرس مبارک 21 اپریل کومنعقد ہو گا

0

دینہ: حضرت مشائخ عظام دھنگروٹ شریف آزاد کشمیر کا 124واں سالانہ عرس مبارک 21 اپریل کو زیر صدارت حضرت رابع پیر محمد زکریا نعمانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف منعقد ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق خطہ کشمیر کے معروف روحانی پیشواء اعلی حضرت خواجہ محمد حیات و مشائخ عظام ڈھنگروٹ شریف کا سالانہ 124واں عرس مبارک 21اپریل بروز اتوار زیر صدارت و سرپرستی تاجدارِ ڈھنگروٹ شریف سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر محمد زکریا نعمانی بمقام مرکزی جامع مسجد انوار ِ مدینہ نعمانیہ متصل جامع حیات العلوم ڈھنگروٹ شریف سناٹھہ تحصیل دینہ ضلع جہلم میں منعقد ہو رہا ہے۔

عرس مبارک کی مرکزی تقریب کاآغاز صبح بعد از نماز فجر قُطب العارفین حضرت ثالث پیر محمد شریف کے مزار اقدس منگلا بائی پاس روڈ پر ڈھنگروٹ شریف دینہ میں قرآن خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کے مرید محمد رفاقت نعمانی نے کہا کہ عرس مبارک کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں عرس پاک میں مختلف شہروں سے جلوسوں کی شکل میں مریدین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی اور آخر میں دعا کے بعدلنگر عام ہو گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.