دینہ

میاں محمد بخش ٹرسٹ کے زیر اہتمام بچوں کیلئے فری سرجیکل اور میڈیکل کیمپ 30 ستمبر کو منعقد ہو گا

دینہ: میاں محمد بخش ٹرسٹ کے زیر اہتمام بچوں کے پیدائشی نقائص پر دوسرا سرجیکل اور میڈیکل کیمپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز PIMS اسلام آباد کے پروفیسر کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر محمد امجد چوہدری پمز کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ 30 ستمبر 2018 بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک فری میڈیکل اور سرجیکل کیمپ کریں گے ۔

کیمپ میں بچوں میں پیدائشی امراض مثال کے طور پر کٹے ہوئے ہونٹ ، پاخانہ کے راستے کے پیدائشی نقائص ، خوراک کی نالی اور آنتوں کی بندش ، پاؤں کا پیدائشی ٹیڑھا پن ، پیشاب کی نالی کے نقائص ، گردے اور مثانے کے امراض وغیرہ کا معائنہ ، علاج تجویز کیا جائے گا اور حسب ضرورت میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں سرجری کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر امجد چوہدری کی زیر قیادت پمز کے ماہر ڈاکٹروں کا یہ دوسرا کیمپ ہے ۔ پہلا کیمپ اس سال فروری میں منعقد ہوا تھا جس میں 104 سے زائد بچوں کا معائنہ اور علاج تجویز کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں ۔ان میں سے 24 بچوں کا سرجری کے لئے انتخاب کیا گیا اور ہفتہ میں دو بچوں کی پمز میں فری سرجری کی گئی ۔

اس مرتبہ ڈاکٹر امجد چوہدری نے جس حد تک ممکن ہوا میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں ہی سرجری کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ بخش ہسپتال اس وقت ریجن کے پرائیویٹ اور چیریٹی ہسپتالوں میں سے سب سے بہترین آپریشن تھیٹر اور آلات سے لیس ہے ۔ نیز ہسپتال میں اس وقت ایک کل وقتی اور ایک جز وقتی کنسلٹنٹ سرجن کی خدمات حاصل ہیں اور جدید لیباریٹری ،ڈیجیٹل ایکسرے اور کلر ڈوپلر کی سہولت موجود ہے ۔

بچوں کے والدین اور لواحقین سے التماس ہے کہ وہ بخش ہسپتال میں ایسے بچوں کی 25 ستمبر تک رجسٹریشن کرائیں ۔ اور بیماری سے متعلق سابقہ رپورٹیں ، ایکسرے اور نسخے ہمراہ لائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button