جہلم

جہلم میں قدیم گھروں اور خستہ حال مکانوں کا سروے کروایا جائے۔ سماجی حلقے

جہلم: شہرسمیت ملحقہ علاقوں مشین محلہ، باغ محلہ، ٹویہ محلہ، کالا گجراں سمیت دیگر محلوں میں آج بھی لوگ قدیمی گھروں میں رہائش پذیر ہیں اور انہی پرانے مکانوں میں رہ رہے ہیں جو تقسیم ہند سے قبل تعمیرکئے گئے تھے جو اپنی مدت معیاد پوری کر چکے ہیں، ان مکانوں میں مقیم افراد صرف اپنی غربت اور مہنگائی کیوجہ سے مجبوراً اپنے شب و روز موت کے منہ میں گزارتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس حوالے سے شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قدیم گھروں اور خستہ حال مکانوں کا سروے کروایا جائے اور موت کے منہ میں شب و روز بسر کرنے والے مکینوں کو نئے مکانات تعمیر کرنے پر رضا مند کیا جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی حادثہ رونما نہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button