جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل اور قیمتوں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کے خاتمے اور اشیاء کی کنٹرول قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے،سبزی و فروٹ سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے حوالہ سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی طلب و رسد اور قیمتوں کو مانیٹر کر رہی ہے۔ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت ماہ میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کواشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے سبزی منڈی میں عوام الناس میں ماسک تقسیم کیے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور ماسک کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی بھی دی۔س

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button