پنڈدادنخان

عبدالغفور بٹ دوبارہ ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان تعینات، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان میں دوبا رہ ا یس ایچ او عبدالغفور بٹ نے چارج سنبھال کر چوروں ڈکیتوں راہزوں کے گر د گھیرا انتہائی تنگ کر دیا ہے۔ لِلہ روڈ ،پنڈدادنخان جہلم روڈ اور کھیوڑہ چوآسیدن پہاڑی راستے میں گشت کو مزید بڑھایا جا رہا ہے، جرائم پیشہ عناصر عوام کے جان و مال کے دشمن بنتے ہیں ان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے جائے گا۔ایس ایچ او عبدالغفور بٹ

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ اور گرد و نواح میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے دبنگ ایس ایچ او عبدالغفور بٹ کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔انھوں نے چارج سنبھالنے کے بعد کھیوڑہ کے پہاڑی علاقہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ حال ہی میں تعینات ہونے والے چوکی انچارج راجہ عثمان تصدق بھی تھے۔

اس موقع پر ایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لِلہ روڈ ،پنڈدادنخان جہلم روڈ اور کھیوڑہ کے پہاڑی علاقے میں گشت کے نظام کو بہتر اور متحرک کیا جا رہا ہے۔ڈاکو موقع واردات سے پہاڑی سلسلے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔لیکن ان کے گرد گھیرا انتہائی تنگ کر دیا گیا ہے۔ انشاء اللہ ملزم بہت جلد گرفتا ر کر لیے جائیں گے۔جرائم پیشہ عناصر عوام کے جان و مال کے دشمن ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کے جان ومال کی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے اہلکار ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اب پولیس کے کسی بھی اہلکار کی سستی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام سے گذارش ہے کہ وہ برائے راست مجھ سے رابطہ رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں ان کا نام صعفیہ راز میں رکھا جائے گا اوران کو مکمل تحفظ بھی کیا جائے گا۔پولیس اہلکار متحرک ہوں گے تو پھر ہی عوام کو اپنے تحفظ کا احساس ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button