ڈومیلیاہم خبریں

ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کرکے رپورٹ پبلک کرنی چاہیے۔ راجہ بلال اظہرکیانی

ڈومیلی: ژالہ باری سے متاثر ہونیوالے علاقوں کا سروے مکمل کرکے رپورٹ پبلک کرنی چاہیے، حکومت متاثرہ کسانوں کی مدد کرے تاکہ جو ان کا نقصان ہواوہ پورا ہوجائے۔

ان خیالات کا اظہار بلال اظہرکیانی نے بڑاگواہ گردونواح کے دورہ کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز کے کوآڈینیٹر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بلال اظہرکیانی نے ٹیم کے ہمراہ بڑاگواہ اور گردونواح کا دورہ کیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جنوٹ، بڑاگواہ، پنڈگل اندازاں اور ککرالہ میں وفات پانے والے مرحوم کے گھروں میں فاتحہ خوانی کی، ان کے ہمراہ راجہ عبیداللہ ضیاء بڑاگواہ اور قیصرمحمود بڑاگواہ بھی موجود تھے۔

راجہ بلال اظہرکیانی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑاگواہ، پدھری اور گردونواح میں حالیہ بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہونے والی تیار گندم کی فصل کا کسانوں کو اس کا ازالہ کیاجائے تاکہ جو کسانوں کا نقصان ہوا ہے، ازالے کے بعد یہ اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑے ہوجائیں، ابھی جو ان متاثرہ علاقوں کا سروے ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارایہ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ سروے مکمل کرکے انکی رپورٹ پبلک کی جائے تاکہ سب کو پتاچلے کہ رپورٹ میں ٹیموں نے کیاپیش کی۔مجھے بڑی افسوس کی بات سننے کو ملی کہ موجودہ حکومت کے نمائندوں میں سے کسی نے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button