پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کی جانب سے گندا پانی میونسپل کمیٹی کی سیوریج لائن میں شامل کر دیا گیا

0

جہلم: شہرو مضافاتی علاقوں میں قائم بعض پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کی جانب سے گندا پانی میونسپل کمیٹی کی سیوریج لائن میں شامل کر دیا گیا، میونسپل کمیٹی کا عملہ خواب خرگوش کے مزلے لینے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرسے ملحقہ علاقوں میں قائم پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کی جانب سے گندا پانی میونسپل کمیٹی کی سیوریج لائن میں ڈال دیا گیا ، جس سے شہر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہلم شہر کے مضافاتی علاقوںسے گزرنے والی سڑکوں پر بننے والی پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان نے مک مکا کے بعد کالونیوں کی نکاسی آب کا گندہ پانی میونسپل کمیٹی کی سیوریج لائن میں ڈال دیا ہے، جسکا علم میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو ہونے کے باوجود انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان پلاٹ فروخت کرتے وقت سیوریج کے نام پر ہزاروں روپے صارفین سے وصول کر لیتے ہیں جبکہ اونے پونے دام میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو ادا کرکے جان چھڑا لیتے ہیں جس کے باعث میونسپل کمیٹی کو لاکھوں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.