فوڈ اتھارٹی کا مقصد عوام کو تنگ کرنا نہیں بلکہ بہتری کی طرف لانا ہے۔ سعدیہ رفعت

0

جہلم: ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم سعدیہ رفعت کی فرینڈز جرنلسٹ فورم جہلم کے عہدیداران سے فوڈ اتھارٹی جہلم کے آفس میں تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں اہم ایشوز پر بات کی گئی، ضلع کے مختلف علاقوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی شاندار کاروائیوں پر انکو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کھلے مصالہ جات کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم سعدیہ رفعت کا کہنا تھا کہ 2017 سے یہ بات اعلی سطح پر زیر بحث تھی اور بڑے تاجروں سے حکومتی سطح پر بات ہو چکی تھی کے 2018 کے آخر تک کھلے مصالہ جات کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی اگر کوئی دوکاندار پہلے ملاوٹ کرتا تھا تو وہ اس سے بری الذمہ ہو جاتا تھا کہ یہ تو ہم نے نہیں کیا لیکن اب ہر پیکنگ پر نام اور ایڈریس درج ہونے کی بنا پر کوئی ملاوٹ کرنے والا بچ نہیں سکے گا اور عوام کو حفظان صحت کے عین مطابق معیاری مصالہ جات مہیا ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آئل کی غیر معیاری پروڈکٹس کی جہلم میں فروخت پر سختی سے عملدرآمد کروا رہے ہیں ہماری ٹیم ہر ہوٹل اور فوڈ پوائنٹ پر سب سے زیادہ توجہ غیر معیاری اور ناقص آئل کے استعمال پر دیتی ہے اور جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ہم روزانہ کی بنیاد پر دودھ فروش جو پانی کی ملاوٹ کرتے ہیں ان کو جرمانہ کیا جاتا ہے فوڈ اتھارٹی جہلم کی وجہ سے پولڑی شاپ اور گوشت کی دوکانوں پر صفائی میں کافی بہتری آچکی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم سعدیہ رفعت نے کہا کہ جہلم کے عوام بہتری چاہتے ہیں پہلے ہمارا امیج 100 فیصد منفی لیا جا رہا تھا اور لوگ تعاون نہیں کر رہے تھے لیکن اب لوگوں کا اعتماد بحال ہو چکا ہے عوام اب ہم پر اعتماد اور تعاون کر رہے ہیں میرا جہلم کی عوام کے لیے یہ پیغام ہے کہ اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ہمارا مقصد عوام کو تنگ کرنا نہیں بہتری کی طرف لانا ہے صفائی کا معیار بہتر کرنا ہے عوام فوڈ اتھارٹی کی گاڑیاں دیکھ کر خود کو ٹھیک نہ کریں بلکہ اندر سے تبدیلی آنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم کی عوام کے لیے ہمارا آفس صبح 8 سے رات 9 بجے تک کھلا ہے جہاں کوئی شخص بھی خود آ کر شکایت درج کروا سکتا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم سعدیہ رفعت نے فرینڈز جرنلسٹ فورم کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا صحافی اور ہم اگر مل کر اس مہم میں ساتھ چلیں گے تو مزید بہتری آئے گی۔

اس موقع پر فرینڈز جرنلسٹ فورم جہلم کے صدر مرزا راحیل بیگ جنرل سیکرٹری سلطان رضوی ایڈیشنل سیکرٹری ضیغم عباس سئنیر نائب صدر ڈاکٹر آفتاب نائب صدر اول عبدالرحمن قادری نائب صدر دوم ذیشان پیرزادہ چئرمین آڈٹ کمیٹی آصف انقلابی چئرمین ہیلتھ کمیٹی آصف جنجوعہ نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.