جہلم

8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ نے قوم کو یکجا کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد جہازیب اعوان

جہلم: 8اکتوبر 2005ء کی صبح پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلہ میں لقمہ اجل بننے والے 17 ہزار بچوں سمیت 73ہزار سے زائد مرحومین کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے دعا خیر کی اورعقیدت و احترام سے آگاہی واک بھی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ8 اکتوبر کے المناک حادثے نے قوم کو یکجا کیا، قوم تکالیف بھلا کر قدرتی آفت میں گھرے بھائیوں کی مدد کو نکلی۔ جہلم سمیت ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیاجائیگا اور مختلف مقامات پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی جبکہ مرحومین کیلئے مغفرت، پسماندگا ن کیلئے صبر جمیل، تعمیر نو کے منصوبوں کی تکمیل، متاثرہ خاندانو ں کی خوشحالی و فلاح اور آئندہ کیلئے ملک و قوم کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی دعائیں مانگی جائیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 جہلم نے قدرتی آفات سے نبٹنے کے لئے ہمیشہ اہم قردارادا کیاہے ۔ ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے منعقدہ تقریب میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ، ریسکیوآفیسر 1122ڈاکٹر فیصل اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button