دینہ

ریسکیو 1122 کی شہروں سے لے کر دیہاتوں تک کامیابی خوش آئندہ بات ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

دینہ میں ریسکیو 1122کے دفتر کا قیام ، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے رِبن کاٹ کر افتتاح کیا۔

ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے تھانہ دینہ کے قریب ریسکیو 1122کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دینہ شہر کے لئے بڑا خوشی کاموقع ہے، عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو چکا ہے ، ریسکیو 1122سروسز ترقی یافتہ ممالک میں تو ہے مگر پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں شاندار اور اتنی پیشہ ور مہارت کے ساتھ ہر جگہ پر پانچ منٹ کے نوٹس پر پہنچ جانا ہمارے لئے بڑی خوش آئندہ بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں واضع کروں گا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ریسکیو 1122کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا تاکہ ہمارے مزید علاقوں میں بھی سہولت میسر ہو سکے، ہم ایک سنٹر سوہاوہ میں جس کی بلڈنگ کمپلیٹ ہو چکی ہے اسی طرح ہم کو شش کریں گے کہ ریسکیو 1122کا سنٹر ڈومیلی کے مقام پر بھی بنائیں تاکہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ ریسکیو 1122نے پورے پنجاب کے بڑے شہروں سے لے کر چھو ٹے دیہاتوں تک کامیابی بڑی خوش آئندہ بات ہے، اتنی پیشہ ور مہارت کے ساتھ ہر جگہ پر پانچ منٹ کے نوٹس پر پہنچ جانا ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ، آج ہمارے دینہ کے لئے بڑی خوشی کالمحہ ہے اس سنٹر کو بہت پہلے بن جانا چائیے تھا لیکن بہت سی وجو ہات کی وجہ سے نہ بن سکا ، میری کوشش ہے کہ ریسکیو 1122کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو سکے.

تقریب سے چوہدری ضمیر نے بھی خطاب کیا جبکہ میاں نوید العصر ، چوہدری محبوب ، حاجی ادریز اختر ، انوار الحق مغل ، جمیل نظامی ، مرزا جمشید ، چوہدری محمد انور، الطاف اسحاق ، سید مسکین شاہ ، علی بٹ ، سید ضمیر شاہ، چوہدری محمد افضل ، مہر عمران ، عاطف بٹ ، عثمان بٹ ، حا جی طارق ، راؤ صدیق ، چوہدری جمشید ، شادہ جٹ سمیت دیگر نے شرکت کی آخر میں خصوصی خطاب و دعا پیر سید عطااللہ شاہ بخاری نے فرمائی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button