جہلماہم خبریں

دینہ اور پنڈدادنخان پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کلین اپ، ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دبوچ لیا جن کے قبضہ سے150گرام چرس اور10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے نذر محمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم وقاص احمد ولد محمد اسحاق سکنہ پنڈجاٹہ سے 150گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے غلام عباس اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم نفیس احمد ولد حاجی اللہ بخش قوم مستری سکنہ کریم پور سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے نذر محمد ایس آئی نے دوران گشت ملزمان توقیر حیدر ولد محبوب ثقلین سکنہ قائد اعظم ٹاؤن گلی نمبر 11دینہ، محمد افضل ولد محمدیوسف سکنہ بوڑا جنگل دینہ، عمیر اقبال ولد نصر اقبال سکنہ بوڑا جنگل دینہ کو بحالت نشہ گرفتار کرکے بعد از ملاحظہ ڈاکٹری مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button