جہلم

جہلم میں بریسٹ فیڈنگ اور غذائیت کے متعلق ہفتہ آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جہلم: بریسٹ فیڈنگ اور غذائیت کے متعلق ہفتہ آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، بنیادی مرکز صحت کالا گجراںمیں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے بریسٹ اور غذائیت کے متعلق ہفتہ آگاہی مہم کا افتتاح کیا، یہ ہفتہ یکم اکتوبر تا چھ اکتوبر تک ضلع بھر میں بریسٹ فیڈنگ اوع غذائیت کے بارے میں اگائی کے لئے منایا جائے گا۔

ہفتہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر دو سے پانچ سال کے بچوں اور چھ سے انیس سال کے بالغوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ والی گولیاں دیں گی، دو سے چھ ماہ والے بچوں میں ساشے تقسیم کئے جائیں گے، چھ ماہ سے پانچ سال کے بچوں،حاملہ اور دودہ پلانیوالی ماؤں کی سکرینگ کی جائے گی۔

درمیانے درجے MMSمیں دینے کے بعد غذائی کمی کا علاج کرنے والے مرکز RUTF ساشے اور شدید غذائی کمی کا شکار بچوں کو MMS والے غذائی کمی کا شکاربچوں کو مزید علاج کے لئے بھیج دیا جائے گا۔تمام حاملہ اور دودہ پلانے والی ماؤں کو فولاد کی گولیاں فراہم کی جائیں گی، بچوں اور عورتوں کی OTP صحت فراہم کیا جائے گا اور ORSویکسین کی جائے گی عورتوں کا حمل کے دوران کا معائنہ اور بعد از زچگی معائنہ کیا جائیگا۔

اسہال والے بچوں کو علاج کے لئے مرکز صحت ریفر کیا جائے گا بیماریوں سے بچاؤ متوازن غذا اور بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کے متعلق اگائی کیمونٹی سیشن کئے جائیں گے اور اہل جوڑوں میں فیملی پلانگ والی اشیاء تقسیم کی جائیں گی، سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر سکولوں میں جا کر اگائی سیشن اور پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ والی گولیاں دیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر وسیم اقبال ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم،ڈاکٹر امتیاز ڈار ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی ار ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام جہلم ڈاکٹر نسیم اختر،رانا جمیل عارف ایم اینڈ ای آفیسر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button