جہلم

جہلم شہر اور گردونواح کے علاقوں میں خونخوار آوارہ کتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں

جہلم: شہر اور گردونواح کے علاقوں میں خونخوار آوارہ کتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں۔

شہری علاقوں کے گلی محلوں چوک، چوراہوں میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کے غول کے غول مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں بالخصوص کمسن بچوں اور خواتین کا گھروں سے نکلنا دوبھر ہو چکا ہے، علی الصبح نمازیوں کو مساجد تک پہنچنے میں بھی آوارہ کتوں کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کو تلف کرنا میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ ذمہ داری محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے لیکن دونوں محکمے اس اہم ذمہ داری کو قبول کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی تعداد میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ، خونخوار آوارہ کتوں کیساتھ ساتھ خارش زدہ اور بیمار کتے وبائی امراض کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے ا س صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button