خبیب سعید بلوچ جماعت اسلامی ضلع جہلم کے ڈائریکٹر سوشل میڈیا مقرر

0

دینہ: جماعت اسلامی ضلع جہلم آفس میں اجلاس منعقد ہوا ،جو صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان، امیر ضلع جہلم ڈاکٹرقاسم محمودکی زیرصدارت میں ہوا۔
ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ پنجاب محمد فیاض بٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ ظفراقبال ضلعی صدرجے آئی یوتھ وڈائریکٹرتعلقات عامہ راجہ ندیم احمد،ضلعی سیکرٹری اطلاعات مشرف جنجوعہ، تفہیم منہاس،محمدنبیل حسن ،شہزادسعید ودیگر شریک ہیں۔
اس موقع پرمشاورت کے بعد خبیب سعید کوجماعت اسلامی جہلم کاضلعی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا،ضلعی سطح پرمیڈیا ٹیم میں اضافے سمیت تحصیل وزونل سطح پرسیکرٹری اطلاعات وڈائریکٹرزسوشل میڈیا کی تقرری کے حوالے سے ضلعی میڈیا کمیٹی امیرضلع اور امرائے تحصیل سے مشاورت کے بعدجلدتقرریاں کریگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.