دینہ

الفلا ح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری

دینہ: الفلا ح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری، فری میڈیکل کیمپ میں 350سے زائد مرد خواتین کا علاج اور فری ادویات تقسیم کی گئیں ، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ، سکن سپیشلسٹ ،شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور ادویات دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق الفلا ح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری ہیں، گزشتہ روز بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کہٹی یوسی گہل میں کیا گیا جس میں چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ شوگر اور بلڈ پریشر کے 350سے زائد مریضوں کا فری ٹیسٹ اور ادویات دی گئیں۔

کیمپ کا افتتاح حافظ غلام قادری نے کیا،بڑی تعداد میں معززین علاقعہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کیمپ کے انعقاد کے بعد چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button