جہلماہم خبریں

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں ایک عام پاکستانی کے جذبات کی ترجمانی کی گئی۔ فرخ الطاف

جہلم: وزیر اعظم عمران خان مشکلات پریشانیوں کے بھنور میں گھری ہوئی قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال کراپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے تجویز دے دی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے خطاب میں ایک عام پاکستانی کے جذبات کی ترجمانی کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے اپنی رہائش گاہ واقع سول لائن روڈ پر مختلف علاقوں سے عید کی مبارک باد دینے کے لئے آئے ہوئے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جن کے خطاب میں عام پاکستانی کی آنکھوں میں امید کے چراغ روشن ہوئے ، وزیر اعظم عمران خان 22کروڑ عوام کے حقوق کی بالا دستی کا مقدمہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر احسن طریقہ سے لڑیں گے ،

چوہدری فرخ الطاف نے عید قربان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید دوسروں کی خوشیوں کا احترام کرنے کا نام ہے، سنت ابراہیمی جذبہ ایثار کا پیغام دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button