جہلماہم خبریں

رسول اللہ ﷺ کا دین جلد تحت پر آئے گا جس کے لیے تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا، علامہ خادم حسین رضوی

جہلم: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین جلد تحت پر آئے گا جس کے لیے سخت قربانیاں دینی پڑیں گی آج لوگوں نے کلمہ پڑھ کر ختم نبوت کے قانون پر ڈاکا مارا وہ کس منہ سے خود کو مسلمان کہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ رات جہلم عید گاہ نیا محلہ میں مرکزی چیئرمین تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی نے پرہجوم اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جلد دین کو تحت پر لائیں گے اس کے لیے تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا ہم سے لوگ سوال کرتے ہیں آپ چاہتے کیا ہیں آپ فیض آباد کیوں گئے ہمارا مختصر جواب ہے کہ ہم ختم نبوت پر پہرہ دینے فیض آباد گئے تھے لوگوں نے ہم پر الزامات بھی لگائے کہ انہوں نے پیسے لیے ہیں سال گزر چکا ہے لیکن ہم پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

خادم حسین رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت و عزت پر مر مٹنے پر تیار ہے آپ لوگ اگر ایسے ہی ڈٹے رہے تو ٹرمپ کے حالات بھی ٹھیک ہو جائیں گے اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بھی رک جائیں گے حکومت ہمیں سمجھے ہم تو بے ضرر لوگ ہیں صرف ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس و عزت پر پہرہ دو اگر ناموس رسالت پر پہرہ دو گے تو غازی علم دین شہید کی طرح میانوالی کی جیل میں بھی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو گی اور پیر جماعت علی شاہ جیسے مشائخ تمہارے پاوں چوم لیں گے یہ سب اعزاز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا کرنے پر ہی حاصل ہوں گے۔

انکا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان سے بھی ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کرو اگر حکومت ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہرہ دیتی رہے تو ہم خاموش ہو جائیں گے ہمارا مقصد ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہرہ دینا ہے سیاست میں بھی اگر ہم آئے ہیں تو اس مشن کے تحت فقط نہ میں الیکشن لڑا نہ میری فیملی کے کسی ممبر نے الیکشن میں حصہ لیا اب بھی اگر ہماری نیت پر کوئی شک کرے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔

خادم حسین رضوی نے کہا کہ حکومت اور ممبران اسمبلی ہمیں گرفتار کرنے کی باتیں کرتے ہیں ہم نے تو ملک کو نہ لوٹا نہ ملکی سلامتی پر کوئی بات کی گرفتار انکو کرو جنہوں نے ملکی خزانے کو لوٹا پی آئی اے واپڈا ریلوے کو لوٹنے والوں کو پہلے گرفتار کرو ہم تو بس ناموس رسالت کی بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اگر ہالینڈ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بنائے تو کیا ہم گھر بیٹھ جائیں؟۔

انہوں نے کہا کہ امام مالک نے فرمایا تھا اگر امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخ سے بدلہ نہ لے سکے تو امت کو مر جانا چاہیے گستاخ رسول تو کعبے کے غلاف سے بھی لپٹا ہو تو حکم ہے قتل کر دیا جائے مجھے حکومت نے سیکورٹی دی تو میں نے کہا ہماری موت کی آپ فکر نہ کریں بس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے غداری نہ کریں نہ کسی کو کرنے دیں ورنہ قیامت کو کیا منہ دیکھاو گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button