کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ پولیس کا چوروں کے خلاف ایکشن، 3 چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

کھیوڑہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں نقب زن چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ، 3نقب زن چور گرفتار، ملزمان سے مال مسروقہ آہنی پائپ مالیت 90 ہزار روپے اور پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ حسام ولد فاروق ساکن محلہ اسلام گنج کھیوڑہ نے چوکی کھیوڑہ میں تحریری درخواست دی کہ میرے رہائشی گھر کی ملحقہ حویلی سے نا معلوم چورتقریباً 60/70 لوہے کے پائپ جن کی مالیت 90ہزار روپے ہے چوری کر کے لے گئے ہیں ۔ جس پر مقدمہ نمبر 416مورخہ 20-09-2020بجرم 380/457ت پ تھانہ پنڈدادنخان درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا ۔

سب انسپکٹر حسن رضا انچارج چوکی کھیوڑہ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ساجد داؤد چوکی کھیوڑہ اور ان کی ٹیم نے جدید سائیٹیفک طریقوںسے ٹریس کر کے 3ملزمان بلال حید ر ولد محمد نذیر، محمد وقاص ولد محمد صفدر اور عاقب وحید ولد دلاور حسین سکنائے محلہ اسلام گنج کھیوڑہ کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان سے مال مسروقہ لوہے کے پائپ مالیت 90ہزار روپے بر آمدکر لیے ۔ جبکہ ملزم عاقب وحید ولد دلاور حسین سے پسٹل 30بور معہ روندز بر آمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزمان پابند سلاسل ، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button