اسلام میں کوئی چیز زائد نہیں ہے، ہر چیز حق اور ہماری ضرورت کے عین مطابق ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

0

لندن: اللہ کریم نے انسان کو پیدا فرمایا اور باقی تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت کے لیے بنایا گیا ،اللہ کریم تک پہنچنے کا واحد ذریعہ حضرت محمد ﷺ ہیں،اللہ تعالیٰ کی پہچان اور اس کی پسند و نا پسند کو جاننا انسان کے لیے حضرت محمد ﷺ کے واسطے کے بغیر ممکن ہی نہیں،بندہ مومن کے ذمے حق کو سمجھنا ،جاننا ،اختیار کرنا اور آگے پہنچانا ہے ،اسلام میں کوئی چیز زائد نہیں ہے ،جو کچھ ہے حق ہے اور ہماری ضرورت کے عین مطابق ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کرولی برطانیہ میں کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جس کا اللہ کریم سے تعلق بن جائے پھر اس کے ظاہر و باطن میں کوئی فرق باقی نہیں رہتا،اسے ہی تصوف کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رزق کی تقسیم کا معیار عقل نہیں بلکہ یہ اللہ کریم کی عطا ہے اور حسد کرنا اللہ کی تقسیم پر اعتراض کرنے کے مترادف ہے ،جس کی سزا نہ صرف آخرت میں بھگتنا پڑے گی بلکہ اسی دنیا میں آخرت کا پرتو بن کے ساتھ رہتی ہے۔

آخر میں انہوں نے مسلم امہ کے خصوصی دعا فرمائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.