تحصیل سوہاوہ کے 2 تابندہ ستارے پنجاب ٹیچرز یونین میں شامل، یونین کے عہدیداران کا خیر مقدم

0

سوہاوہ: گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ میں یونین کا اجلاس زیر صدارت ماہر تعلیم پرنسپل ادارہ مرزا محمد نعیم منعقد ہوا جس میں ضلعی عہدیداران کے علاوہ تحصیل سوہاوہ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر سید حسن عباس ای ایس ٹی گورنمنٹ مڈل سکول سگیال اور ندیم مصطفائی ای ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول میانی بالا نے یونین میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ تحصیل سوہاوہ کے ٹیچرز کے مسائل ضلعی باڈی کے ساتھ مل کر حل کروائیں گے اور اساتذہ کے باہمی اتحاد و اتفاق کے فروغ اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔
اس موقع پر ضلعی عہدیداران امجد محمود گوندل سرپرست اعلیٰ ، رانا اشفاق حیدر چوہدری چیئرمین ،چوہدری راشدمحمود صدر ،چوہدری وحید حیدر گجر جنرل سیکرٹری ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد نجیب نے شرکت کی جبکہ تحصیل باڈی سے ملک اشفاق ، ملک رفاقت ، عابد حسین ، محمد فرخ نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سید حسن عباس کو ضلعی نائب صدر اور ندیم مصطفائی کو تحصیل نائب صدر کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دئیے گئے جس پر انہوں نے ضلعی باڈی کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.