جہلم

جہلم شہر و گردونواح میں مکھیوں مچھروں کی بہتات، شہری بیمارہونے لگے

جہلم: شہر و گردونواح میں مکھیوں مچھروں کی بہتات ،شہری بیمارہونے لگے ، نالیوں کی مرمت سیوریج سسٹم کی ناقص پلاننگ ، گندگی کے ڈھیروں سے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ، جہلم شہر اور مضافاتی علاقوںمیں مکھی مچھر مار سپرے کروایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مکھیوں اور مچھروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، مچھروں کے رات بھر کاٹنے اور مکھیوں کے دن کے وقت حملوں سے شہری اور خاص کر بچے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، شہر میں جاری ترقیاتی کام نالیوں سے نکلنے والی گندگی کے ڈھیر لگ جانے سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہاہے ، جس سے مچھر مکھیوں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی جہلم کے عملے کو شہرو مضافاتی علاقوں میں مچھر مار سپرے کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button