جہلم

جہلم میں مرغی فروشوں نے مرغی کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت شروع کر دی

جہلم: شہر اور گردونواح میں مرغی فروشوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی کے باعث مرغی کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت شروع کر دی، مرغی فروشوں نے اپنے الگ الگ نرخ نامے لگا کرمہنگے داموں مرغی کے گوشت کی فروخت شروع کر دی ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے کمروں تک محدود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی مجرمانہ غفلت کے باعث مرغی فروشوں نے سرکاری نرخوں سے تجاوز کرتے ہوئے من مانے نرخ مقرر کر دئیے۔ دکانداروں اور گاہکوں میں لڑائی جھگڑا روزانہ کا معمول بن گیا۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرغی فروش سرکاری نرخوں کی بجائے من مرضی کے نرخوں پر گوشت کی فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کی فروخت سرکاری نرخ کے مطابق یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button