جہلم

گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ میں شجر کاری مہم، پرنسپل کی نگرانی میں درجنوں پودے لگائے گئے

جہلم: گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ میں شجر کاری مہم، پرنسپل چوہدری زاہد ساہی کی نگرانی میں درجنوں پودے لگائے گئے۔

پرنسپل زاہد حسین ساہی نے موسم بہار کی شجر کاری کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گرین انقلاب لانے کیلئے گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ میں بھرپور مہم جاری ہے اور ضلع بھر کے کالجوں میں سب سے زیادہ پودے گورنمنٹ کالج میں لگائے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر ز حضرات عاشق حسین ، عمر فاروق اور طلبا نے کالج کے مختلف حصوں میں نئے پودے لگائے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج انتظامیہ نے عزم کررکھا ہے کہ کالج کو باغ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button