دینہ

منگلا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پانی کی نکاسی نہ ہونے سے قریبی آبادیوں کا غلیظ پانی سڑک پر آگیا

دینہ: منگلا روڈجگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،پانی کی نکاسی نہ ہونے سے قریبی آبادیوں کا غلیظ پانی سڑک پر آگیا،ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ،ٹرانسپورٹرز،راہ گیر،دوکان دار اور سڑک کنارے آباد شہری شدید مشکلات کا شکار،ڈی سی او سے صورت حال کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق علاقے کی سب سے معروف اور مصروف سڑک’’منگلا روڈ‘‘ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے،خصوصاً ہڈالہ سیداں اور نیو جھنگ کے مقام پر یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہے۔

قریبی آبادیوں کا گندہ پانی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر ’’نہر‘‘کی صورت میں بہہ رہا ہے،اس صورت حال کے نتیجے میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،سڑک پر سے گزرنے والے ٹرانسپورٹرز، راہ گیر، سڑک کنارے آباد یاں،دوکاندار انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضوان الکوثر بیکرز، مدثر ویلڈنگ شاپ، طاہر محمود مُرغ فروش، راہگیر، عمران شاہ، طاہرمحمود، شاہ فیصل، ملک جہانگیر، ممتاز بٹ، ملک ثاقب، چوہدری لہراسب، مدثر شاہ، نذیر جماعتی ،لیاقت مغل نے کہا منگلا روڈ کا یہ حصہ لوگوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے،یہاں سے گزرنے والوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں،گندے پانی کی بدبو سے ہمارا جینا محال ہو چکا ہے،اوپر سے ڈینگی وائرس کا خطرہ موجود ہے۔

ڈی سی جہلم سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ سڑک کی مرمت کرائیں اور گندے پانی کی نکاسی کے لیئے احکامات جاری کریں، بصورت دیگر مقامی لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button