جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان پولیس کا ایکشن، 7 ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

0

جہلم: جہلم پولیس تھانہ سول لائن، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، 7ملزمان سے 1 کلو 450 گرام چرس، 30 لیٹر شراب اور 1 پسٹل 30 بور معہ 3 روند برآمد، ملزمان گرفتار مقدمات درج کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر تھانہ دینہ پولیس نے منشیات فروشی کی حوصلہ شکنی کے لیے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذاکر حسین سے1200گرام چرس جبکہ ملزم محمد ہارون سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم محمد الطاف سے 110گرام چرس اورتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ملزم غلام عباس سے 10لیٹر شراب، ملزم اعجاز احمد سے پسٹل 30بور معہ 3روند اورملزم محمد رفیق سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر کے ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔

تھانہ سول لائن پولس نے ملزم عقیل الرحمان سے 140گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.