
جہلم: نواحی کے علاقہ کوٹھا پرانا میں 27 سالہ نوجوان نے بیماری سے دل برداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،نوجوان حساس ادارے کا ملازم تھا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ کوٹھا پرانا کے رہائشی چوہدری احسن ولد طارق محمود پچھلے کئی ماہ سے روحانی و نفسیاتی بیماری میں مبتلا تھا جس کا پچھلے چند ماہ سے علاج کروایا جا رہا تھا لیکن افاقہ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نے گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
نوجوان کو فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہو سکااور زندگی کی بازی ہار گیا ، پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی۔