دینہاہم خبریں

دینہ میں تیز رفتار رکشے نے غریب محنت کش کو کچل ڈالا، محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا

دینہ: جی ٹی روڈ بوڑا جنگل کے مقام پر تیز رفتار رکشے نے غریب محنت کش دیہاڑی دار محمد حنیف کو کچل ڈالا، مرحوم کو آہوں ، سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 روز قبل بوڑا جنگل کے مقام پر تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے غریب محنت کش محمد حنیف شدید زخمی ہوگیا، جسے انتہائی تشویش ناک حال میں ہسپتال منتقل کیا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز محنت کش خالق حقیقی سے جاملا۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ چھپاں والی دربار کے قریب ادا کی گئی ، مرحوم محمد حنیف نے چند روز قبل اپنی بڑی بیٹی کی رخصتی کی جبکہ مرحوم کی 4 بیٹیاں اور 1 بیٹا پسماندگان میں شامل ہیں ، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعاکرائی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button