پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں چوروں کی نئے سال کی پہلی سلامی، دھریالہ جالپ میں چور دوکان کا صفایا کر گئے

پنڈ دادنخان: چوروں نے دھریالہ جالپ میں لاکھوں روپے کی چوری کر کے نئے سال کا آغاز کیا، سکیورٹی گارڈ کو باندھ کر کپڑے کی دوکان کا صفایا کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق جب ساری دنیا نئے سال 2020کی خوشیاں منا رہی تھی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے تھے تب چوروں نے بھی تحصیل پنڈدادنخان میں اپنے نئے سال کا آغاز کر دیا۔
رات 12 بجے چوروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھ کردھریالہ جالپ میں کشمیر کلاتھ ہاؤس کا صفایا کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چوری کر کے نئے سال کا تحفہ دے گئے۔
انجمن تاجران دھریالہ جالپ نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ چوروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button