تعلیمی اداروں کی سربراہان کی شجر کاری مہم میں عدم دلچسپی، پرانے پودوں کی تصاویر حکام کو ارسال

0

جہلم: تعلیمی اداروں کی سربراہان کی شجر کاری مہم میں عدم دلچسپی ، پرانے پودوں کی تصاویر حکام کو ارسال ، سکولز سربراہان نے تعلیمی اداروں میں لگے پرانے پودوں اور گملوں کی تصاویر اعلیٰ حکام کو بھجواکر خاموشی اختیارکرلی ، محکمہ سکولز اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ماموں بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمر ان خان کی جانب سے پاکستان کو سرسبز بنانے کے لئے جاری شجرکاری مہم میں سکولوں و کالجز کے سربراہان نے کالجز میں لگے پرانے درختوں ، پودوں ، گملوں سمیت جڑی بوٹیوں کی تصاویر اعلیٰ حکام کو بھجوانا شروع کر دیں ، جس پر اب اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے سکولزو کالجز کے سربراہان سے نئی شجر کاری مہم کے تصاویری ثبوت مانگنا شروع کر دیئے ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ جہلم سمیت پنجاب میں جاری شجرکاری مہم میں سکولز و کالجز کے سربراہان نے نئے پودے و درخت لگانے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرانی تصویریں بھجوانا شروع کر رکھی تھیں، سربراہان نے حالیہ ایک ماہ سے جاری شجرکاری مہم میں جو تصاویر اعلیٰ حکام کو بھجوائیں ان میں پرانے درختوں ، پودوں ،گملوں میں لگے پھولدار پودوں سمیت حالیہ بارشوں کے بعد اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تصاویر بھجوائیں جس پر سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔

اب سکول ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جہلم سمیت تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈویژنل ناظمین کالجز کو بذریعہ مراسلہ حکم دیا ہے کہ وہ حالیہ شجرگاری مہم میں لگائے جانیوالے پودوں ، درختوں ، پھلدار اور پھولدار پودے لگاتے وقت کی تصاویر بطور ثبوت اعلیٰ حکام کو بھجوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.