وزیراعلی پنجاب کے پروگرام انصاف گھر کی دہلیز پر کے تحت جہلم کشمیر کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد

0

جہلم: وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام انصاف گھر کی دہلیز پر کے تحت جہلم کشمیر کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد جس میں مختلف ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس کھلی کچہری کا اہتمام ٖگورنمنٹ ہائی سکول کشمیر کالونی جہلم میں کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی نمائندگی ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او معظم علی صدر سرکل نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی نمائندگی اے ڈی سی جی جہلم سید نزارت علی اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد نے کی۔ اس موقع پرسائلین کی کثیر تعداد اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سائلین کے موقف کو سنا اور ان کی داد رسی کے لیے موقع پر احکامات صادر فرمائے ۔مزید برآں ڈی ایس پی نے آنے والے سائلین اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کہا کہ گورنمنٹ کے ویژن کے مطابق عوام کی شکایات میرٹ پر بروقت اور فوری نمٹائی جا رہی ہیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جارہا ہے اور ہماری اوپن ڈور پالیسی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سائل کسی بھی وقت ڈی پی او آفس آسکتا ہے اور اپنی درخواست دے سکتا ہے ۔سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔کھلی کچہریوں کا مقصد فوری انصاف آپ کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.