فوٹوگرافر مووی میکر یونین کی تقریب حلف برداری، صدر جہلم پریس کلب نے عہدیداران سے حلف لیا

0

جہلم: فوٹوگرافر مووی میکر یونین کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ مووی میکرزاینڈ فوٹو گرافر یونین جہلم کے نو منتخب عہدیداران،صدراختر علی،سینئر نائب صدر سمیع اللہ،نائب صدر اول صداقت علی،نائب صدر دوئم کاشف نعیم،جنرل سیکرٹری مسعود احمد،جوائنٹ سیکرٹری راجہ اسماعیل،ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری عامر خان،فنانس سیکرٹری ایم عارف،انفارمیشن سیکرٹری مبین،آفس سیکرٹری راجہ الطاف،میڈیا ایڈوائزر راجہ فیاض،مجلس عاملہ قمر جاوید،سلیم بٹ،نعیم اختر بھٹی،چوہدری عدنان خادم،استاد ارشد،چوہدری انیل،سلیم ( ارشد سٹوڈیو)،مہمان شخصیات صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود،حاجی محمد اسلام قریشی،راجہ سہیل ہالی وڈ کیبل نیٹ ورک،حاجی محمد اقبال صدر مرکزی انجمن تاجران،نعیم اویسی، حاجی کامران،مظفر شاہ،میرپور یونین کے عہدیدار،ڈھڈیال یونین کے عہدیدارمیاں شکیل صدر گوجرخان یونین،چکسواری سے شوکت علی انتخاب نے شرکت کی اور احسن بٹ ولد محمدرفیق بٹ،سٹیج سیکرٹری کے فرایض،محمد بلال قادری نے انجام دیے، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو گرافرز بھی قلم قبیلہ کاحصہ ہیں انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے معزز ممبر نعیم اختر بھٹی صاحب نے یہ پودا لگایا جو آج تناور درخت بن چکا ہے چند ساتھیوں نے اس تنظیم کی بنیادرکھی آج درجنوں افراد اس قافلے میں شامل ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے فوٹوگرافر اینڈ مووی یونیں ایک طاقت بن کر ابھری ھے انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے تمام جرنلسٹ فوٹو گرافر اینڈ مووی یونین کے ساتھ ہیں،اس موقع پر جہلم پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ وائس چیرمین چوہدری مہربان حسین،آفس سیکرٹری عبدالغفار آزاد انفارمیشن سیکرٹری مشرف جنجوعہ الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری عامرکیانی سابق جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب چوہدری محمدریاض گوندل،ڈاکٹر محمد خلیل محمدراحیل سمیت شہر کی کارروباری سماجی رفاعی فلاحی تنظمیوں کے عمائدین نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.