پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
پنڈدادنخاناہم خبریں

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے سیاسی و سماجی شخصیت کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

پنڈدادنخان: پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ للِہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے موٹرسائیکل سوار کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ للِہ میں پنڈدانخان کی سیاسی اور سماجی شخصیت ملک محمد خان چاب ولد محمد افضل نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آرہے تھے کہ چار موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ملک محمد خان جاپ کو فوری پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سرگودھا ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ملک محمد خان جاپ کے قتل کو وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔

ملک محمد خان چاب پنڈدانخان کی سیاسی اور سماجی شخصیت تھے اور وہ ملک سلمان للِہ کے تایا، ملک کامران اور ملک عدنان کے والد محترم ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close