محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالہ سے پنڈدادنخان اور جلالپور شریف میں امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے

0

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان اور تھانہ جلالپور شریف میں محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالہ سے امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

تھانہ پنڈدادنخان میں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ،ڈی ایس پی پنڈدادنخان ،ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ایس ایچ او جلالپور شریف سمیت امن کمیٹی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق امن کمیٹی پنڈدادنخان کا محرم الحرام کے حوالہ سے اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان احمد فراز اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد سلیم خٹک کی زیرصدارات میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوا جس میں اے سی پنڈدادنخان نے محرم الحرام کے جلسوں کے روٹس سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ایس ایچ او پنڈدادنخان نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور امن و امان سے متعلق آگاہ کیا جبکہ تھانہ جلالپور شریف میں امن کمیٹی کا اجلاس ایس ایچ او جواد انور کی سربراہی میں منعقد ہو ا۔

جواد انور نے امن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.